نیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 سینیٹ سے منظور
قومی اسمبلی کےبعدسینیٹ نےنیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019منظورکرلیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن کےمطالبے پرزینب الرٹ ردعمل اور بحالی بل 2020 اورخواتین جائیداد حقوق کے نفاذ کے بل 2020 سمیت سات بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیےگئے۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل وزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی نے پیش کیا اور بل کی منظوری پر اپوزیشن کے کردار کو سراہااور کہا کہ اگر اسی قسم اتفاق رہا تو عوامی مسائل کے بارے میں قانون سازی کرسکیں گے۔
سینٹ میں اپوزیشن کے مطالبے پر زینب الرٹ ردعمل اور بحالی بل 2020 اورخواتین جائیداد حقوق کے نفاذ کے بل 2020 سمیت سات بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیےگئے۔
سینٹرجاویدعباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے قانون سازی کی بجائے آرڈیننس فیکٹری کھول رکھی ہےاور صدر مملکت کو بھی شامل کررکھا ہے۔
رحمان ملک نےکہاکہ جوبل قومی اسمبلی سےپاس ہواس کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ ان کوبغیررولزکےسینیٹ سے بھی منظور کروایا جائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےتحریری جواب میں بتایاکہ تمام ہمسایہ ممالک کےساتھ بہترین تعلقات رکھنا حکومت کی پالیسی ہے۔بھارت نےبات چیت کاعمل2013سےایل اوسی پردشمنی کےپس منظر میں یکطرفہ طور پر معطل کر رکھا ہے ۔بھارت ایل او سی اورورکنگ باونڈری پرمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں مشغول ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں بھارت کےساتھ بات چیت ممکن نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ بھارت کا مخاصمانہ رویہ علاقائی امن اور سلامتی کےلئے خطرہ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سعودی عدب میں قید پاکستانیوں کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے ۔ولی عہد کےدورےکےبعد2080 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
کراچی میں ساحل سمندر پر بڑھتی آلودگی کے معاملے پر وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے بتایا کہ 5ہزار ٹن یومیہ کچراساحل کےاطراف میں پھینکاجارہاہے۔یومیہ 400ملین گیلنز کی مقدار میں فضلاکراچی کے ساحل پہ پھینکا جارہاہے۔
وزارت ہیلتھ سروسز نے تحریری جواب جواب میں بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ پانچ سالوں کےدوران 15ہزار 668 ڈینگی کیسز سامنے آئے ۔گزشتہ سال اسلام آباد میں 11ہزار 738 افراد ڈینگی سے متاثر ہوے۔جولائی سے اکتوبر کے دوران ڈینگی بخار سے اسلام آباد میں 19 اموات ہوئیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 12ماہ کی کارکردگی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی اوربتایاگیاکہ پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے، ون ڈے میں پانچویں، ٹیسٹ میں ساتویں درجے پر ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے 8میں سے 2ٹیسٹ جیتے، 5ہارے۔ 27ون ڈے میچز میں سے پاکستان نے 8جیتے، 16ہارے، 3ٹائی رہے۔
ایوان کو بتایا گیا کہ 13ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے گرین شرٹس نے 7جیتے 6ہارے۔
سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔