کراچی میں مبینہ مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
فائل فوٹوکراچی کے علاقے نیوکراچی صنعتی ایریا میں مبینہ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا۔
کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے،24گھنٹوں کے دوران 2پولیس اہلکارڈاکوں کی گولی کانشانہ بن گئے۔
نیوکراچی صنعتی ایریا میں مبینہ مقابلے کے دوران پولیس اہلکارعرفان شدیدزخمی ہواجسے اسپتال منتقل کیاجہاں وہ دوران علاج شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے دوران رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔
ادھرسرجانی میں گھرمیں فائرنگ سے میان بیوی اوربیٹازخمی ہوئے،زخمیوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں رفیق ،رابعیہ اور 15 سالہ مصطفی شامل ہے،فائرنگ کرکے فرارہونے وال ملزم زخمی خاتون کاسابقہ شوہرہے جس کی تلاش جاری ہے۔
اے وی ایل سی گڈاپ ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے پویے کارلفٹرملزم آدم اورزوہیب کوگرفتار کرکے چوری کی گئی ڈبل کیبن گاڑی برآمدکرلی۔
ایکسائز پولیس نے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش افضل کوگرفتارکرکے آئس اورمنشیات برآمدکرلی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔