مریم نواز ، رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں شامل

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2020 11:09am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ، سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کردیا گیا ۔

ای سی ایل کا موسم ایک بار پھر پلٹ آیا ،مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز ، لیگی رہنماءرانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ۔ مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام نیب کی سفارش پرشامل کیا گیا ہے۔

 چوہدری شوگرمل کیس میں نیب نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ سے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی ۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

 ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ سابق سینیٹر وقار احمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔