سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ میں شامل
فائل فوٹوچیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں پیشرفت ہوئی ہے،سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ میں شامل ہو گئے،عرفاق قادر کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا ۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کےلیے نئے نام پر اتفاق رائے کے بعد سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا نام سامنے آ گیا ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے عرفان قادر کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا ہے تاہم اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے ابھی تک اس نام پر کوئی اتفاق یا اختلاف نہیں کیا ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دو ارکان کے ناموں پر تقریبا اتفاق ہوگیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔