خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2020 09:13am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں بارش کاسلسلہ جاری ہے،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،کالام میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک جا گرا۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں مزیدبارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کاامکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

کالام،پاراچنار میں درجہ حرارت منفی10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈتک جاگرا ہے جبکہ دیر،مالام جبہ میں منفی05اورچترال میں  درجہ حرارت منفی2سینٹی گریڈیکارڈکیاگیا۔