سندھ ہائی کورٹ میں 3اہم جے آئی ٹیز پبلک کرنے کی درخواست منظور
فائل فوٹوکراچی :سندھ ہائی کورٹ میں 3اہم واقعات کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما ءاور وفاقی وزیر علی زیدی کی3اہم جے آئی ٹیز پبلک کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سانحہ بلدیہ ، نثار مورائی اور لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کی جے آئی ٹیز کو پبلک کرنے کی ہدایت کی۔
علی زیدی کے وکیل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی قتل وغارت گری کی وجوہات پتا لگا لیا تو حکومت چھپا رہی ہے ،بلدیہ فیکٹری میں 2 سو سے زائد افراد زندہ جلا کرراکھ کردیا گیا۔
لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ نے لیاری کو وار زون بنایا ہواتھا، کراچی میں ہونے والی قتل غارت گری میں پولیس اور سرکاری افسران بھی ملوث رہے، اب وہ پولیس اہلکار اور افسران ترقی کرچکے ہیں اور اہم عہدوں پر تعینات ہیں ۔
چیف سیکریٹری سندھ ان افسران کو بچانا چاہتے ہین، علی زیدی نے عوام میں سے ہیں، جب درخواست دائر کی اس وقت تو انتخابات میں امیدوار بھی نہیں تھے، علی زیدی آجکل وفاقی وزیر اور معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ہم چاہتے ہیں حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں، حقائق پبلک کرنے کے درخواست دائر کی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔