'خالد مقبول صدیقی کو اب تک تو کابینہ میں واپس آجانا چاہیئے تھا'

شائع 28 جنوری 2020 04:59pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کوکابینہ میٹنگ میں ایم کیو ایم پاکستان کی یاد آگئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کو اب تک تو کابینہ میں واپس آجانا چاہیئے تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکابینہ اجلاس میں ایم کیوایم کےخالد مقبول صدیقی کےمتعلق استفسارکیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کو اب تک تو کابینہ میں واپس آجانا چاہیئے تھا۔

وزیر اعظم نے اسدعمرکوجی ڈی اے اوردیگراتحادیوں سےقریبی رابطہ رکھنےکی ہدایت بھی کردی۔