ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد آج ہوں گے
فائل فوٹوایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد آج ہوں گے،سینیٹ میں صارفین کے حقوق اور ڈیم فنڈ سمیت دیگر تحریک پیش کی جائیں گی جبکہ مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ مالیاتی وقرضہ پالیسی دستاویزات قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے۔
سینیٹ اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا جس میں سینیٹر شیری رحمان سزاؤں اورسینیٹر محسن عزیز رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے حوالے سے بل پیش کریں گے۔
سندھ بیراج کی تعمیر پر سسی پلیجو کی تحریک بحث کیلئے ایجنڈے میں شامل کی گئی ، ڈیم فنڈ ، پنشن کی عدم ادائیگیوں اورآغازحقوق بلوچستان کے منصوبے پرعمل درآمد کے حوالے سے تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
پنشن اور مزدوروں کی کم سے کم تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سراج الحق کی2قرارداد پیش کی جائے گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا 11نکاتی پرمشتمل ہے جس میں میڈیکل ٹریبیونل آرڈیننس 2019میں مزید 120دن کی توسیع کی قرارداد پیش کی جائے گی۔
مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ مالیاتی وقرضہ پالیسی دستاویزات برائے 2019-20 ایوان کے سامنے رکھیں گے۔
وزیر دفاع پرویزخٹک جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن آرگنائزیشن بل 2019منظوری کے لیے پیش کریں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔