وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان شہباز گل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 11:04am
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔

  شہباز گل جو کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بطور ترجمان خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل وفاقی وزرا ءکے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو اہم میٹنگ کریں گے۔

جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام پی آر اوز اپنے متعلقہ محکمے کے اگلے تین ماہ تک کے ایوینٹس کی تفصیلات ساتھ لائیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کی منظوری کے بعد تمام پی آر اوز کی میٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔