‘اپوزیشن والےسن لیں2023تک عمران خان ہی وزیراعظم ہیں’
فائل فوٹولاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات کا مطلب لڑائی نہیں،قومی مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت اور (ق) لیگ ایک پیج پر ہے،اپوزیشن والے سن لیں 2023 تک عمران خان ہی وزیراعظم ہیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم اور (ق) لیگ میں مکمل رابطہ ہے،قومی مفادات کے تحفظ کے لیےحکومت اور (ق) لیگ ایک پیج پر ہے،اتحادیوں کے تحفظات کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف اے سے زیڈ تک جتنے مرضی پلان بنا لیں،اپوزیشن صرف پلان ہی بناتی رہے گی اور حکومت آئینی مدت مکمل کر لے گی،اپوزیشن والے سن لیں 2023تک عمران خان ہی وزیراعظم ہیں،کسی ان ہاؤس تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
گورنرپنجاب نے مزید کہا ہے کہ عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینا عمران خان کاویژن اورحکومت کا عزم ہے ، عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔