لاہور سمیت پنجاب بھر میں بیشتر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 11:04am
فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں کمی بھی ٹرینوں کے شیڈول بہتر نہ کرسکی،بیشتر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکاررہتی ہیں۔

دھند کے بادل چھٹ گئے سورج نے جگہ لے لی مگر پاکستان ریلویز کی ٹائمنگ بہتر نہ ہوسکی۔

اوقات کار میں صبح 6بجے  والی ٹرین 11بجے تک ہی پہنچتی ہے،ریلوے سٹیشن پر شہری ٹرینوں کی راہ تکتے ہی رہ جاتے ہیں۔

  پلیٹ فارم پر ٹرین پہنچے تو شہریوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے مگر کہتے ہیں بچے بھی ساتھ ہوتے ہیں انتظارکرنا مشکل ہے،گھنٹہ دوگھنٹہ تاخیر کیے بغیر ٹرین پلیٹ فارم پر نہیں پہنچتی۔

 آج بھی عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، جعفرایکسپریس اور خیبر میل سمیت 10ٹرینیں 3سے 4گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔