وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگا،جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ترجمانوں سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ءبھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں حکومتی معاشی ٹیم مہنگائی کے اعداد وشمار اور حکمت عملی پر بریفنگ دے گی ، عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پرغور ہو گا، مہنگائی اوراشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات پرغورہوگا۔
اجلاس میں مریم نوازکے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بات ہو گی، موجودہ صورتحال میں میڈیا پر حکومتی بیانیہ کی مؤثر آگاہی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعظم ملکی صورتحال کے پیش نظر ترجمانوں کو گائیڈ لائن دیں گے ،اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی بات ہوگی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔