اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری
فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نےاسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہےمگر حکومت پنجاب نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا،پنجاب حکومت کا یہ اقدام خلاف آئین اور خلاف قانون ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے ہائی کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے،حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے ایسے اقدامات کررہی ہے،عدالت حکومت پنجاب کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے 10روز میں جواب طلب کرلیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔