راولپنڈی ٹیسٹ :پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44رنز سے شکست دے دی

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 10:30am
فائل فوٹو

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کواننگز اور44رنز سے شکست دے کر 2میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

قومی شاہینوں نےبنگال ٹائیگرزکودبوچ لیا،پہلےٹیسٹ میں اننگزاور44رنزسےمیدان مارلیا،پاکستانی بولرزنے جاندارپرفارمنس کے باعث بنگلا دیش کو168رنزپرڈھیرکردیا۔

روالپنڈی میں کھیلےگئے میچ کےچوتھے روزبنگلا دیش نےدوسری اننگز126رنز6کھلاڑی آؤٹ سےآگے بڑھائی، گرین کیپس کوجیت کے لیے صرف 4وکٹیں درکارتھیں۔

کپتان مومن الحق کی مزاحمت 41رنزپردم توڑگئی،پاکستانی بولرزنےمزید 3وکٹیں بھی جلد گرادیں ،مہمان ٹیم پاکستان کی 212رنزکی برتری بھی ختم نہ کرسکی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نےہیٹرک سمیت 4وکٹیں حاصل کیں،یاسرشاہ بھی4وکٹیں لےاڑے جبکہ  شاہین شاہ آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش نے پہلی اننگزمیں 233رنزبنائے،جس کے جواب میں پاکستان ٹیم  پہلی اننگز میں نے 445 رنز بنا کرآؤٹ ہوئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرااورآخری ٹیسٹ اپریل میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،اظہر علی

میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کوٹیم ورک کا نتیجہ قراردے دیا۔

فائل فوٹو

اظہر علی نے کہا  کہ بیٹنگ وکٹ پربولرزنےشاندارپرفارمنس دکھائی، بابراعظم اورشان مسعود کی سنچریوں کی بدولت بڑا اسکوربنانے میں کامیاب رہے، راولپنڈی کےشائقین کی سپورٹ پران کےشکرگزارہیں۔

ہوم کراؤڈ کےسامنے ہیٹرک کرنا بہت فخرکی بات ہے،نسیم شاہ

بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹرک کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرنسیم شاہ نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کےسامنے ہیٹرک کرنا بہت فخرکی بات ہے۔

اپنی انجری کے حوالے سے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ایم آرآئی کی رپورٹ آگئی ہے ،خطرےوالی کوئی بات نہیں ہے،صرف  پٹھہ کھنچ گیا تھا ایک دو دن آرام کے بعد دوبارہ بولنگ شروع کردیں گے۔