اپوزیشن کے پاس کرپشن بچاؤ کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 10:30am
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کا کرپٹ پاکستان دفن ہو چکا ہے، اپوزیشن کے پاس کرپشن بچاؤ کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں،سیاسی یتیموں کو پہلے کی طرح اب بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے لیے کئے جانے والے اقدامات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو متحرک کر دیا ہے،اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان پروان چڑھ رہا ہے،حکومت کا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھ رہا ہے،عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

عثمان بزدار کہنا تھا کہ ماضی کا کرپٹ پاکستان دفن ہو چکا ہے،اپوزیشن کے پاس کرپشن بچاؤ کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں،سیاسی یتیموں کو پہلے کی طرح اب بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مستحکم ہے،کسی کو فلاح عامہ کے اقدامات میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔