سندھ کے کرپٹ افراد کے گرد گھیرا تنگ
نیب نے سندھ کے کرپٹ افرا کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔چیئرمین نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی سمیت متعدد افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔
لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ کے افسران مصطفیٰ پھل اورعبد السبحان میمن کے خلاف ریفرینس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق ڈسٹرکٹ افسر ریونیوحیدرآباد محمد سالک کے خلاف بھی ریفرنس دائر کی جائے گا۔
نیب نے بورڈ آف ریونیو کے رکن غلام علی شاہ،مختار کار ریونیو گڈا حسین اورسابق ڈپٹی کمشنر ملیرقاضی محمد جان کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دےدی۔
بن قاسم ٹاؤن کے دو سابق اسسٹنٹ کمشنرز حیدر چانڈیو،عارف کلووڑ کے خلاف ریفرینس دائر ہوگا۔ جبکہ بن قاسم ٹاؤن کےدو سابق مختار کاروں ،طفیل احمد ،زوالفقار منگی کے خلاف بھی ریفرینس دائر ہوگا۔
افسران نے سرکاری اراضی میں خورد بورد کرکے خزانے کے اربوں کا نقصان پہنچایا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔