ترک صدر کل چوتھی بار پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اپ ڈیٹ 14 فروری 2020 04:39am
فائل فوٹو

ترک صدررجب طیب اردوان پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی مرتبہ کل خطاب کریں گے۔ 17غیرملکی شخصیات پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اب تک خطاب کرچکی ہیں۔

ترک صدررجب طیب اردوان پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی مرتبہ کل خطاب کریں گے ۔ترک صدر طیب اردوان اس سے قبل2009، 2012 اور 2016میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔

 سب سے پہلے مارچ 1962 اور پھر جولائی 1962 میں شاہ ایران نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔فلپائن کے صدر دیوڈاس ماکاپاگا، انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر سوئیکارنو، فلسطین کے صدر یاسر عرفات بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔

فرانس کے صدر فرانسواں متراں، ایران کی اسمبلی کے سربراہ مہدی کروبی، علی اکبر ناطق نوری بھی پارلیمان سے خطاب کرچکے ہیں۔

سری لنکا کے وزیراعظم سری ماوو بندرانئیکے، ترک صدر کینان ایورن، ایران کے صدر علی اکبر رفسنجانی بھی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں شامل ہیں۔

چین کے صدر جیانگ زیمن، ملکہ برطانیہ کوئین الزبتھ دوئم، چین کے وزیراعظم وین جیاباو بھی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ بھی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والی نمایاں غیر ملکی شخصیات میں شامل ہیں  ۔