پیپلزپارٹی کی ایم پی اے شہناز انصاری زمین کے تنازع پر قتل

اپ ڈیٹ 15 فروری 2020 01:48pm
فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کی ایم پی اے شہناز انصاری زمین کے تنازع پر قتل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق شہناز انصاری اپنے بہنوئیں کے 40ویں میں دریا خان گئی تھیں۔ان کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں سے زمین کا تنازع تھا۔

نواز کھوکھر کے بھائیوں نے شہناز انصاری کو علاقے میں آنے سے منع کررکھا تھا۔گھر پر ہی تکرار کے بعد فائرنگ کا واقعہ ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کو3گولیاں لگیں۔

دوسری جانب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت کی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہناز انصاری کےقتل کی خبرسن کرصدمےمیں ہوں۔ شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔