'مہنگائی، بیڈ گورننس کی واحد وجہ عمران خان ہیں'

شائع 15 فروری 2020 02:00pm
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا اتحادیوں سے رومانس کیسے چل سکتا ہے ان کے اپنے اراکین ہی عمران خان سے ناراض ہیں۔ ن لیگ مارچ سے عوامی رابطہ مہم شروع کررہی ہے جس کی قیادت شہباز شریف کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنی تحریک کا اعلان کیا جس کے باعث اپوزیشن متحد نہ رہ سکی۔

 مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیڈ گورننس کی واحد وجہ عمران خان ہیں۔ شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو منا لیں گے جبکہ چوہدری برادران سے اتحاد خارج از امکان نہیں۔

راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی نوازشریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ شہبازشریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی تو سامنے آ جائے گی۔

انہوں نے شریف گروپ کے دفاتر پر نیب کے چھاپوں کی بھی مذمت کی۔

 رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ انہیں والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔