آئندہ 3ماہ بعد کوئی وزیراعظم بننےکے لیے تیار نہیں ہوگا،چوہدری شجاعت
فائل فوٹوجدہ: مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے اوراگریہ ہی حالات رہے تو آئندہ 3ماہ بعد کوئی وزیراعظم بننےکے لیے تیار نہیں ہوگا۔
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امورچلانے کے لیے جب ہم مشورہ دیتےہیں تو اتحاد میں شامل فسادئیےنہ جانےوزیراعظم کو کیا رپورٹ دیتےہیں اوروہ ہمارے مشوروں کو تنقید تصور کرتے ہیں۔
چوہدری شجاعت نےکہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں،چاہتے ہیں حکومت 5سال مکمل کرے۔
ایک سوال کے جواب میں کیا نواز شریف کے ملک سے باہر بھجوانے میں ان کا رول ہے ، صد ر( ق )لیگ نے کہا کہ ہم نے شدید الفاظ میں مشورہ دیا تھا کہ انہیں فوری ملک سے باہر علاج کےلیے بھیجا جائے چونکہ ڈاکٹرز کو ذاتی طورپر پرویز الہی جانتے تھے اورا ن کا مشورہ تھا کہ تاخیر نہ کی جائے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پرخواہ مخوا پراپیگنڈا کیا گیا ،نوازشریف کو صحت یاب ہونے تک بیرون ملک رہنا چاہیئے،شہبازشریف کی وطن واپسی کا کوئی فائدہ نہیں،شہبازشریف کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں، ووٹ نواز شریف کا ہے۔
ق لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ جہاں بھی ضرورت پڑی ملکی معاملات میں حکومتی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے رہیں گے ،اسے مخالفت نہ سمجھا جائے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔