نعیم الحق کو کراچی کے گزری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
وزیراعظم کے سیاسی مشیر و معاون خصوصی نعیم الحق کو کراچی کے گزری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری،گورنرسندھ،گورنرپنجاب،وزیراعلی پنجاب،وفاقی وزراء،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
وزیراعظم کے رفیق نعیم الحق کو آہوں اور سسکیوں میں گزری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔اس سے قبل انکی نماز جنازہ عائشہ مسجد ڈیفنس میں نماز ادا کی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،گورنر سندھ، وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزراء،ن لیگ اور جی ڈی اے کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
نعیم الحق طویل علالت کے بعد گزشتہ روزکراچی میں انتقال کرگئے تھے۔
مرحوم نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔