اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان، شاہ محمودقریشی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس چار روز کےلئے پاکستان میں ہیں۔دفترخارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، وزیرخارجہ نے کشمیر کی صورتحال سے یو این سیکریٹری جنرل کا آگاہ کردیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمدضروری ہے۔
انتونیو گوتریس نےکہاکہ پاکستان اوربھارت لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرتحمل کا مظاہرہ کریں۔ بھارت اقوام متحدہ کے ساتھ سیزفائر کے معاہدے کو یقینی بنائے۔
سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے تعاون کا یقین بھی دلایا۔
انتونیوگوتریس نےدہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہاپاکستان امن کی خواہش رکھتاہےجس کا واضح ثبوت کرتارپورکوریڈورہے۔
یواین سیکریٹری جنرل نےکہا پاکستان چیلنجزکے باوجود افغان مہاجرین کوپناہ دیے ہوئےہے۔پاکستان کےامن مشن کوسراہتےہیں۔اقوام متحدہ پاکستان کی سپورٹ جاری رکھےگا۔
سیکریٹری جنرل اینتونیوگوتیرس کا کہنا تھاآج کا اسلام آباد بدلا ہوا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت کام کیا۔
انہوں نے اسلام و فوبیا پر بھی آواز اٹھائیاور کہاہمیں اسلام و فوبیا کے خلاف سختی کےساتھ لڑنا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔