پنجاب، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں مزید بارش اور برفباری کا امکان

اپ ڈیٹ 21 فروری 2020 03:38am
فائل فوٹو

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش اور ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری نے جاتی سردی کو روک دیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جڑواں شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے سردی پھر لٹا دی،آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں وادی نیلم، لیپہ، کنگا چوٹی اور گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلوں میں برفباری نے قدرتی نظاروں کو مزید حسین بنا دیا ۔

سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کالام، استور منفی5، پارا چنار منفی3 اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 موسم کا حال سنانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب، کے پی کے،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔