اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج پر عمل درآمد جاری
فائل فوٹواسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج پر عمل درآمد جاری ہے،شہر ی عام مارکیٹ کی نسبت اشیائے ضروریہ سستے داموں ملنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آسمان کو چھوتی مہنگائی کے پیش نظر ریلیف پیکج کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ریلیف پیکج کے تحت چینی 68، باسمتی چاول 140، سفید چنا 125، دال چنا 160 مسور 130، جبکہ عام گھی 170 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہری بازار کی نسبت چیزیں سستی ملنے پر خوش تو ہیں تاہم مہنگائی کے پیش نظر مزید ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں موجود اسٹور انچار کا کہنا ہے ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہے،کسی چیز کی کوئی شارٹج نہیں ،اسٹورز میں موجود دیگر نمایاں براینڈڈ کی اشیا کی قیمتیں عام مارکیٹ کی نسب معمولی کم ہیں۔
شہریوں کا ماننا ہے کہ ریلیف پیکج میں دیگر اشیا ئے ضروریہ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔