'ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اخلاقیات کے اعتبار سے چیمپئن بنے'
فائل فوٹوصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں جو قومیں علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں انہیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ملک ترقی کرے اور یہ سب اسی وقت ممکن ہے جب صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوگا۔
لاہور ایوان اقبال میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہیلتھ پروفیشنلز کو بہترین تعلیم دے کر باہر بھجوانے کی غلطی کی گئی۔اب یہ سودا پاکستان کو منظور نہیں۔حکومت اور معاشرے کو چاہیئے کہ وہ ڈاکٹرز کےلئے آسانیاں پیدا کریں تاکہ قوم ان کی خدمات سے محروم نہ رہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اخلاقیات کے اعتبار سے چیمپئن بنے۔ جو قومیں علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں انہیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔بدقسمتی سے موذی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ غیر ضروری ادویات کا استعمال ہے جن سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے گریجوایٹس، ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور تلقین کی کہ وہ مریضوں کے علاج میں ہمدردی کے ساتھ پیش آئیں کیونکہ علاج میں 20 سے 30 فیصد ہمدرد ی کا عنصر اہم ہوتا ہے۔
تقریب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر 300سے زیادہ گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
صدر مملکت نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔