خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر نیب سے پیشرفت رپورٹ طلب
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرنیب سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس مقبول باقرکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےسابق وزراء خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔
جسٹس مقبول باقر نے ٹرائل کورٹ میں پیشرفت سے متعلق پوچھا تو خواجہ برادارن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل چل رہا ہے،ابھی تک 122 میں سے 5 گوہان کے بیانات قلمبند ہوئے ہیں ۔
عدالت نے نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔