Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارتی اداکار اندراجیت دیب دل کادورہ پڑنے کے باعث چل بسے

بھارت کے بنگالی اداکار اندراجیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث 73 ...
شائع 01 فروری 2021 09:07am

بھارت کے بنگالی اداکار اندراجیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث 73 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اندراجیت کی موت شہر کے جنوبی حصے میں واقع ان کی رہائش گاہ گول پارک میں ہوئی۔

اداکار کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اندراجیت طویل عرصے سے دل کی بیماری کے علاوہ سی او پی ڈی (پھیپھڑوں) اور گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔

واضح رہے کہ اندراجیت دیب کی اہلیہ کا انتقال گزشتہ برس ہوا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

اداکار اندراجیت دیب نے کیریئر کا آغاز مقبول ٹی وی سیریل "تیرو پربون" سے کیا۔ اس کے علاوہ وہ مقامی زبان کی ویب سیریز "کروناموئے رانی رسمونی" میں بھی اہم کردار میں نظر آئے۔

شوبز سے تعلق رکھنے والے اندراجیت کے دیگر ساتھی فنکاروں نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

death

Indian Actor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div