Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

راج کپور کے چھوٹے صاحبزادے راجیو کپور انتقال کرگئے

بولی ووڈ کے لیجنڈ ڈائریکٹر راج کپور کے چھوٹے صاحبزادے راجیو ...
شائع 10 فروری 2021 08:49am

بولی ووڈ کے لیجنڈ ڈائریکٹر راج کپور کے چھوٹے صاحبزادے راجیو کپور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی ہے۔ آنجہانی کی عمر 58 سال تھی۔ گزشتہ سال ان کے بڑے بھائی رشی کپور بھی کینسر سے لڑتے فوت ہو گئے تھے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار اور ڈائریکٹر راج کپور کے خاندان کا ایک اور چراغ گل ہو گیا ہے، ان کے سب سے چھوٹے صاحبزادے راجیو کپور کی بھی موت ہو گئی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق آنجہانی راجیو کپور کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

رندھیر کپور نے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجیو کپور ہم میں نہیں رہے، میں نے اپنا چھوٹا بھائی کھو دیا ہے۔ ان کے علاوہ راجیو کپور کی بھابھی اور رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی اپنے دیور کی موت کی تصدیق کی ہے۔

راجیو کپور نے 1983ء میں بولی ووڈ کی فلم ایک جان ہیں ہم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہیں رام تیری گنگا میلی سے فلم انڈسٹری میں شناخت ملی۔

death

Bollywood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div