Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج، بل، تحریک اور توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن کا آغاز ہورہا ہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل 10جون کو بجٹ پیش کریں گے، دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 9 جون کو ہوگا۔
شائع 06 جون 2022 11:11am

اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام ہونے جا رہےہیں، بل، تحریک اور توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن آج سےشروع ہورہا ہے ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل10جون کو بجٹ پیش کریں گے،جس کے بعد اپوزیشن لیڈرراجا ریاض بجٹ پر بحث کریں گے۔

آج شام ہونے والے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سندھ میں شدید لوڈشیڈنگ پر توجہ دلاونوٹس پر بحث کی جائے گی۔

قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی بل2022 اور گورننس اینڈ آپریشنز بل2021 منظوری لی جائے گی ،سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی بل اورنیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس ترمیم بل بھی پیش ہوں گے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ایوان بالا اجلاس کا 28 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ۔

پاکستان اینمل کونسل ،سی ڈی اے اوربچوں کی ملازمت کی ممانعت ،پاکستان پینل کوڈ اور سمارٹ سائنس انسٹیٹوٹ کے قیام کا بل ایجنڈے میں شامل ہیں ۔

سینیٹ اجلاس میں متعدد بلوں کومشترکہ اجلاس سے منظوری کیلئے بھجنے کی تحاریک منظورکی جائے گی ،ایوان میں بھارت کے 9مارچ کوداغے گئے میزائل پربحث بھی ہوگی۔

اسلام آباد

National Assembly

Senate session

NA session

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div