Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مزید 309 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی
شائع 24 جون 2022 11:15am
ملک کے مختلف اسپتالوں میں 80 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ملک کے مختلف اسپتالوں میں 80 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:‏پاکستان میں کورونا وائرس پھراسپیڈ پکڑنے لگا، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2فیصد سےتجاوز کرگئی، تاہم 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ، مزید 309 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے کورونا اعدادشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں 13ہزار941 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 309 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی ۔

سندھ میں صورتحال بگڑنے لگی ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ پنجاب دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔

سندھ میں گزشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ 180 کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 73، اسلام آباد 30 اورخیبرپختونخواہ میں 20 پازیٹیو کیسز آئے ۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روزمثبت کیسزکی شرح 2.22 ریکارڈ کی گئی ، ملک کے مختلف اسپتالوں میں 80 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

Positive Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div