Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کا بھاؤ یکدم ایک ہزار 50 روپے کمی کے بعد فی تولہ 1 لاکھ 41 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔
شائع 14 جولائ 2022 08:45pm
فی اونس سونا ایک ہزار 706 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونا ایک ہزار 706 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار 50 روپے سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ یکدم ایک ہزار 50 روپے کمی کے بعد فی تولہ 1 لاکھ 41 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 901 روپے گراوٹ سے ایک لاکھ 21 ہزار 13 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر کو جھٹکا لگنے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 706 ڈالر پر آگیا ہے۔

پاکستان

Gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div