Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کو 12 نشستوں سے برتری، ن لیگ کو ناکامی کا سامنا

تحریکِ انصاف کا 15 سے 16 نشستیں حاصل کرنے کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 10:17pm
غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تضریکِ انصاف کو برتری حاصل ہے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تضریکِ انصاف کو برتری حاصل ہے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

پنجاب کی 20 نشستوں پر اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ملتان سمیت ڈی جی خان اور چیچہ وطنی کی سیٹیں جیت گئی ہے اور اس طرح پی ٹی آئی 12 نشستوں سے برتری لے گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخابات میں بری طرح ناکامی کا سامنا ہے۔ ن لیگ لاہور سے بھی تین نشستیں ہار گئی ہے۔

پارٹی کو20 میں سے صرف چار نشستوں پر برتری حاصل ہوئی ہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 7 راولپنڈی کی سیٹ پر پی ٹی آئی کے شبیر اعوان 556 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں،، جبکہ ن لیگ کے راجہ صغیر476 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی پی 83خوشاب سے آزاد امیدوار ملک آصف بھا 6047 ووٹ لیکر آگے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حسن اسلم نے 5578 ووٹ لیکر دوسرے اور ن لیگ کے امیر حیدرسنگھا 4199 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھکر پی پی 90 سے پی ٹی آئی کے عرفان اللہ 2152لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے سعید اکبر 1789لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

چک جھمرہ پی پی97 سے پی ٹٰی آئی کےعلی افضل ساہی 2186 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے اجمل چیمہ2032ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 125، اٹھارہ ہزاری سے پی ٹی آئی کے اعظم چیلہ 12952 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے فیصل جبوانہ 9225 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 127 جھنگ سے پی ٹی آئی کے امیدوارنواز بھروانہ 9345 ووٹ لیکرپہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے امیدواراسلم بھروانہ6203 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

شیخوپورہ، پی پی 140 سے پی ٹی آئی کے خرم شہزاد ورک 4632 ووٹ لیکر پہلے نمبر اور ن لیگی امیدوار میاں خالد محمود 3872 ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پر ہیں۔

پی پی 167 لاہور سے پی ٹی آئی کے شبیر احمد 5866 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے نزید چوہان 3398 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

پی پی 170 لاہور، پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس کھوکھر 10530 ووٹ حاصل آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد امین نے5377 ووٹ حاصل کئے۔

پی پی 202 چیچہ وطنی سے ن لیگ کےملک نعمان احمد لنگڑیال7891ووٹ لیکرآگے، جبکہ پی ٹی آئی کے غلام سرور6388ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

پی پی 217 ملتان سے پی ٹی آئی کے زین قریشی 10761 لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے سلمان نعیم 8832 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

پی پی 224 لودھراں سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر اقبال شاہ 16082 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے زوار حسین وڑیچ 14717 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 237 منچن آباد (بہاولنگر) میں مسلم لیگ (ن) کے میاں فدا حسین وٹو 12419ووٹ لے کرآگے،،،جبکہ تحریک انصاف کے سید آفتاب رضآ 5210ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 282 لیہ چوبارہ سے پی ٹی آئی کے قیصر عباس مگسی 2078ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے طاہر رندھاوا 1936ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس سے قبل، اس وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر کون براجمان ہوگا ؟ پرویزالہیٰ سنبھالیں گے پنجاب کا اقتدار یا پھر حمزہ شہباز کے سر سجا رہے گا وزارت اعلیٰ کا تاج، جس کا فیصلہ آج ہوگا۔ سب کی نظریں ضمنی الیکشن پر لگ گئیں۔

آج صبح سے ضمنی الیکشن کا سب سے بڑا سیاسی معرکہ شروع ہوگیا، پنجاب کی 20 نشستوں پر پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

خواتین اور مرد ووٹرز کی بڑی تعداد صبح سویرے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئی، 175 امیدوار مدمقابل ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے۔

45 لاکھ 79 ہزار898 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، 20 حلقوں کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 696 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ لاہور کے چاروں حلقوں میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

پنجاب ضمنی الیکشن میں تصادم کے متعدد واقعات

پنجاب ضمنی الیکشن میں تصادم کے متعدد واقعات سامنے آگئے، پی پی158لاہور میں مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لڑپڑے، جس کے باعث ایک کارکن زخمی ہوگیا۔

مسلم لیگ (ن)نےپی ٹی آئی پرتشددکاالزام عایدکیااورکہاکہ شکست دیکھ کرپی ٹی آئی اوچھےہتھکنڈوں پراترآئی۔

چک جھمرہ میں بھی 2پولنگ اسٹیشنزپرتصادم ہوا،پولیس نے 2افرادکوگرفتارکرلیا جبکہ بعض افرادنے بیلٹ پیپربھی پھاڑدیا۔

سی سی پی اولاہور کا مختلف پولنگ اسٹیشنز اور کیمپ آفسز کا دورہ

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مختلف پولنگ اسٹیشنز اور کیمپ آفسز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سی سی پی اولاہور نے ڈیوٹی پر موجود افسران اوراہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ اہلکار انتخابی عمل مکمل ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اورساتھ رکھنے پر پابندی ہے، امن وامان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شرپسند افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کروائی جائے۔

لاہور کا حلقہ 158: پی ٹی آئی کا پولنگ کیمپ میں (ن) لیگ پرحراساں کرنے کا الزام

لاہور کے حلقہ 158پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پولنگ کیمپ میں مسلم لیگ (ن)کی طرف سے حراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکن ندیم نے ن لیگی رہنماء پرحراساں کرنے اور زبردستی (ن) لیگ کو ووٹ ڈلوانے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن ندیم کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء تھانہ ریس روانہ ہوگئے۔

پنجاب ضمنی انتخابات کیلئے مرکزی اور صوبائی کنٹرول روم قائم

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے مرکزی اور صوبائی کنٹرول روم قائم ہیں، جہاں انتخابات کو صاف شفاف بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ صوبائی کنٹرول روم لاہور سے سیکرٹری الیکشن کمشنر نگرانی کر رہے ہیں جبکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واضح کیا ہے کہ پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ اپنا ووٹ اپنی پسند کے امیدواروں کے حق میں ضرور آج استعمال کریں ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز خلاف ورزی اور پر تشدد واقعات کا فوری نوٹس لیں،جہاں پر ضروری ہو وہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کریں، یا کیس فوری الیکشن کمیشن بھجوایا جائے۔

پنجاب ضمنی انتخابات: پاک فوج امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے موجود رہے گی

پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق پاک فوج امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے موجود رہے گی۔

پاک فوج کے دستے پولنگ کے دوران صرف کوئیک ری ایکشن فورس کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ فوج نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ علاقوں میں انتہائی حساس مقامات کا سروے مکمل کرلیا۔

پنجاب ضمنی الیکشن: وزارت داخلہ میں امن وامان کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔

مانیٹرنگ سیل کو صوبائی کنٹرول سینٹرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

پنجاب رینجرز اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کا مانیٹرنگ سیل سے رابطہ رہے گا، تمام حلقوں میں امن و امان کی نگرانی ہوگی،مانیٹرنگ سیل ضمنی انتخابات کے اختتام تک کام کرتا رہے گا۔

ضمنی الیکشن سے چند گھنٹے قبل مسلم لیگ (ن) کوجھٹکا

مسلم لیگ (ن) کوضمنی الیکشن سے چند گھنٹے قبل جھٹکا لگ گیا، لیگی رکن صوبائی اسمبلی جلیل عباس شرقپوری مستعفی ہوگئے۔

جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چوہدری پرویزالٰہی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، جسے منظور کرلیا گیا، استعفی کے بعد نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ میرا ذاتی رجحان تحریک انصاف کی طرف ہے، عمران خان کے نظریہ ریاست مدینہ نے مجھے متاثر کیا۔

پی پی 168 لاہور: پولیس نے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو گرفتار کرلیا

لاہور کے حلقہ پی پی 168سے پولیس نے تحریک انصاف کے ایک کارکن کو گرفتار کرکے سینکڑوں شناختی کارڈ تحویل میں لے لئے۔

ملزم کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ رابطے کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد حسین نے اپنا تعلق پی ٹی آئی سے بتایا اور لوگوں کو 2سے 3ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا ۔

lahore

punjab

Polling

Chaudhry Pervaiz Elahi

Hamza Shehbaz

by-election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div