Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

انڈین پریمیئر لیگ جنوبی افریقہ کی کرکٹ لیگ کی چھ ٹیمیں خریدے گی

نئی لیگز کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے لیے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ مقبول کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں
شائع 20 جولائ 2022 06:13pm
آئی پی ایل کی فرانچائز ممبئی انڈیئنز، چنئی سپر کنگز، لکنو سپر جائنٹس، سنرائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور دہلی کیپیٹلز کے ایک مالک جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ کی ٹیمیں خریدیں گے۔ تصویر: کرک انفو (فائل)
آئی پی ایل کی فرانچائز ممبئی انڈیئنز، چنئی سپر کنگز، لکنو سپر جائنٹس، سنرائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور دہلی کیپیٹلز کے ایک مالک جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ کی ٹیمیں خریدیں گے۔ تصویر: کرک انفو (فائل)

انڈین پریمیئر لیگ عالمی سطح پر اپنا نام مزید آگے لے جاری ہے کیونکہ اس کے فرانچائز مالکان جنوبی افریقہ کی نئی ٹی 20 لیگ کی چھ ٹیمیں خریدنے کے لیے تیار ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل کی فرانچائز ممبئی انڈیئنز، چنئی سپر کنگز، لکنو سپر جائنٹس، سنرائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور دہلی کیپیٹلز کے ایک مالک جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ کی ٹیمیں خریدیں گے۔

واضح رہے کہ نئی لیگز کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے لیے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ مقبول کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

اگلے سال پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ چار لیگز کے میچز ہوں گے۔ ان میں شامل ہیں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ، ٹی 20 لیگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور یو اے ای انٹرنیشنل لیگ۔

جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ

کرک انفو کے مطابق ماتحت کمپنی چنئی سپر کنگز سپورٹس لمیٹڈ کے ذریعے چنئی سپر کنگز نے ایک غیر رسمی نیلامی پر جنوبی افریقہ کے شہر جوانس برگ کی فرانچائز کے لیے سب سے زیادہ بولی لگائی تھی۔

ریلائنس انڈسٹریز کی ممبئی انڈینز نے کیپ ٹاون کی فرانچائز خریدی ہے، جبکہ سن ٹی وی گروپ کی سنرائزرز نے گائیبیخا کی فرانچائز خریدی ہے۔

آر پی سنجیو گوئنکا گروپ، جس نے لکنو آئی پی ایل کے لیے گذشتہ برس 7090 کروڑ انڈین روپے دیے تھے، نے ڈربن ٹیم چنی ہے۔

راجستھان رائلز نے پارل ٹیم خریدی ہے۔

پریٹوریا کو جندال ساوتھ ویسٹ سپورٹس نے خریدا ہے، جس کے سربراہ پارتھ جندال ہیں، دہلی کیپیٹلز کے ساتھی مالک۔

PSL

South Africa

T20 league

Pakistan Super League

Indian Premier League

ٰIndia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div