Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

سونے کے بھاؤ میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے
شائع 22 جولائ 2022 08:03pm
فی اونس سونا ایک ہزار 731 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونا ایک ہزار 731 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 657 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 731 ڈالر پر آگیا ہے۔

پاکستان

Gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div