Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ملک میں سونے کی قدر میں بڑا اضافہ

سونے کے بھاؤ میں یکدم دو ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے
شائع 25 جولائ 2022 05:33pm
فی اونس سونا ایک ہزار 725 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونا ایک ہزار 725 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم دو ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں معمولی اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 725 ڈالر پر آگیا ہے۔

پاکستان

Gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div