Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ممنوعہ فنڈنگ پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات کی جائیں: سعید غنی

پی پی رہنما کا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کوجیل میں ڈالنے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 02:34pm
سعید غنی (فوٹو: فائل)
سعید غنی (فوٹو: فائل)

پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ جس کو بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ ہورہی ہے ضرور انہیں کوئی ایجنڈا دیا گیا ہوگا۔۔۔ اس معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات کی جائے۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا ملک میں عمران خان سے بڑا کوئی مافیا نہیں اس نے فوج کے خلاف سازش اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنوائے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان نے ہمارے ملک کی توہین کی ہے۔۔ اور اب وہ الیکشن کے لیے نا اہل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بلوچستان میں ریلیف کا کام کررہی تھی وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شہید ہوئے۔