ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز کا امکان ہے۔
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جہاں تیسری کوالیفائر ٹیم انہیں جوائن کرے گی۔
مزید پڑھیں: سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی
گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں، پہلے مرحلے میں سنگاپور، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور کویت کوالیفائر ٹیموں کے طور پر جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گے۔
Cricketing fans! Get ready to witness Asia's best, battling it out to become Asia's best!🔥👊 Here's how this year's Men's Asia Cup is lined up. Mark your calendars📆 Tell us in the comments, which team are you supporting?#ACC #cricketlove #cricket #AsiaCup2022 pic.twitter.com/DYTBjXnFke
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 2, 2022
شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا جبکہ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
2 ستمبر کو پاکستانی ٹیم کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی، پہلے مرحلے کے بعد دونوں گروپوں سے 2،2 ٹیمیں سپر فور کے لیے کوالیفائی کریں گی جس میں ہر ٹیم 3،3 میچزکھیلے گی۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کی موجودہ صورت حال کے باعث ایشیا کپ کا وینیو تبدیل
پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ 4 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد سری لنکا میں ہونا تھا تاہم وہاں کی خراب معاشی صورتحال کے باعث احتجاج کے باعث ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔