بلوچستان میں مون سون کی شدید بارشوں کا الرٹ جاری
پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ (مراسلے) میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 10 سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔
بلوچستان میں مون سون کی شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ (مراسلے) میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 10 سے 13 اگست تک جاری رہے گا، بارشوں کے باعث دوبارہ سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ سولہ اضلاع میں شدید بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل شیرانی اور سبی میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرزکو اہم مقامات پر مشینری کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں تیز بارشیں ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔