Aaj News

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اپ ڈیٹ 09 اگست 2022 03:11pm
<p>فوٹو(اے ایف پی)</p>

فوٹو(اے ایف پی)

کراچی کے مختلف علاقوں بلدیہ ٹاون، اتحاد ٹاون، مشرف کالونی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی آج شام سے 14 اگست تک کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

شہر میں کئی روز سے بادلوں اورسورج کی آںکھ مچولی جاری ہے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اس سے قبل، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون کے چوتھے اسپیل میں آج شام سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے کہا کہ خلیج بنگال سے مون سون کی لہریں ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ملک کے بالائی علاقوں میں ایک مغربی لہر بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم سندھ، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے خبردار کیا کہ 11 سے 13 اگست تک کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

Comments are closed on this story.

مقبول ترین