Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

شہباز گل کے بیان کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں: یاور بخاری

مریم نواز خود آرمی کے خلاف نعرے لگوا چکی ہیں لہٰذا افواج کے خلاف بات کرنے والے سب لوگوں کو پکڑنا چاہئے
شائع 11 اگست 2022 09:25pm
عمران خان نے تحفے کی 50 فیصد قیمت جمع کراوائی۔ فوٹو — فائل
عمران خان نے تحفے کی 50 فیصد قیمت جمع کراوائی۔ فوٹو — فائل
Fauj mukhalif bayan ka mamla … Imran Khan mushkil main? | Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاور بخاری کا کہنا ہے کہ پارٹی کے گرفتار رہنما شہباز گل کے بیان کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے یاور بخاری نے کہا کہ میں نے شہباز گل کا بیان نہیں سنا، نہ سننا چاہتا ہوں البتہ ان کے بیان کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں۔

افواج کے خلاف بات کرنے والے سب لوگوں کو پکڑنا چاہئے: یاور بخاری

یاور بخاری نے کہا کہ پاک افواج کی وجہ سے ہی ملک قائم و دائم ہے، مریم نواز خود آرمی کے خلاف نعرے لگوا چکی ہیں لہٰذا افواج کے خلاف بات کرنے والے سب لوگوں کو پکڑنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ سے چیزیں خریدی جاسکتی ہیں، عمران خان نے تحفے کی 50 فیصد قیمت جمع کراوائی جس سے سڑک تعمیر کرائی گئی جو کہ ذاتی نہیں بلکہ عوامی مفاد کے زمرے میں آتا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت فوج پر اپنی اجارہ داری چاہتی ہے: محمد زبیر

اس موقع پر سابق گورنر سندھ اور رہنما مسلم لیگ (ن) محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت محاز آرائی اور فوج پر اپنی اجارہ داری چاہتی ہے، شہباز گل نے کئی بار نفرت انگیز بیانات دیئے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ہم کہتے تھے فوج کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے مگر یہ لوگ کہتے ہیں فوج ملکی سیاست میں مداخلت کرے۔

pti

PMLN

pakistan army

imran khan

shahbaz gill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div