عمران خان کے ہر جھوٹ سے پردہ اٹھ رہا ہے: شیری رحمان

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے.
شائع 12 اگست 2022 03:30pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل امریکا کیخلاف تقریریں کرتے رہے ہیں، عمران خان موجودہ حکومت کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی امریکا میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے، عمران خان کے ہر جھوٹ سے پردہ اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں امریکا میں ایڈورٹائزنگ کی کیاضرورت پڑگئی؟ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں تقسیم کے باعث عمران خان 9حلقوں پرخود الیکشن لڑرہا ہے۔