Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

رحیم یار خان: چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر الٹ گیا، 13 افراد جاں بحق

سیوریج کی خرابی کی وجہ سے سڑک پر پڑے گڑھے پڑے ہیں جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
اپ ڈیٹ 13 اگست 2022 08:37pm
ریسکیو آپریشن میں عملے کو شدید مشکلات۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
ریسکیو آپریشن میں عملے کو شدید مشکلات۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز

رحیم یار خان کے علاقے فیروزہ میں چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حالیہ بارشوں سے سیوریج کی خرابی کی وجہ سے سڑک پر پڑے گڑھے پڑے ہیں جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں پانچ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ کمشنر بہاولپور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

پرویز الٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور انتظامی افسران موقع پر جاکر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔

punjab

rahim yar khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div