Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

میں نے ٹیکس نہ لگانے کا کہا تھا، پٹرول کی قیمت کم کرنے کا نہیں: مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پیٹرولیم مصنوعات پرایک روپےکا ٹیکس نہیں لگایا۔
اپ ڈیٹ 16 اگست 2022 03:02pm
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے ٹیکس نہ لگانے کا کہا تھا، پٹرول کی قیمت کم کرنے کا نہیں، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں حکومت کے سارے فیصلوں کے پیچھے کھڑا ہوں اور ذمے دار ہوں، ہم امپورٹ کو روکے گیں۔۔ ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پرایک روپے کا ٹیکس نہیں لگایا، پاکستانی روپیہ کی قدرتیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات روکنےسےروپے کی قدر بہتر ہوئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے۔

مفتاح اسماعیل نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا، معاہدے کے باوجود پی ٹی آئی نے پٹرول پرسبسڈی دی، گزشتہ حکومت نے پٹرول کاکوئی سستامعاہدہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہوچکا ہے، امیدہےاسی ماہ آئی ایم ایف کی بورڈمیٹنگ ہوجائے گی، آئی ایم ایف نے رضامندی سے متعلق خط بھیجا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے، بنگلہ دیش میں پاکستان سےمہنگاپٹرول فروخت ہو رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوتا ہے، حکومت کے ہر فیصلے کے ساتھ ذاتی طور پر کھڑا ہوں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div