Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا

عمران خان 21 اگست کو راولپنڈی میں بڑا پاور شو کرینگے۔
شائع 16 اگست 2022 05:12pm

تحریک انصاف نے جلد عام انتخابات کے لئے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بنی گالہ اسلام آباد میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ عمران خان کے کراچی میں کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان 21 اگست کو راولپنڈی میں بڑا پاور شو کرینگے۔

عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے، ملک کے مسائل کا واحد حل فوری الیکشن ہے، قوم میرے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div