Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی

سونے کے بھاؤ میں یکدم 2 ہزار 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے
شائع 18 اگست 2022 07:57pm
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 2 ہزار 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 397 روپے کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 256 روپے کی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی صرافہ ماکیٹ میں معمولی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 763 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان

Gold prices

gold market

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div