Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

گنجے مردوں میں اللہ نے کونسی خصوصیات رکھی ہیں؟

اگر آپ اپنے بالوں کے جھڑنے یا گنج پن کے بارے میں فکر مند ہیں تو اب جو بات ہم آپ کو بتانے والے ہیں وہ آپ کو زندگی بھر حوصلہ دے گی
شائع 28 اگست 2022 09:25pm

اگر آپ اپنے بالوں کے جھڑنے یا گنج پن کے بارے میں فکر مند ہیں تو اب جو بات ہم آپ کو بتانے والے ہیں وہ آپ کو زندگی بھر حوصلہ دے گی۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق، 2012 میں کئے گئے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ گنجے مردوں کو اکثر لہلہاتے گھنے بالوں والے مردوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب اور غالب پایا گیا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین بھی بنا بالوں والے مردوں کو مضبوط اور زیادہ طاقت ور سمجھتی ہیں۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ کے سب سے بڑے “ہنکس” بروس وِلس، ڈوین “دی راک” جانسن، اور جیسن سٹیتھم کا کرئیر ان کی چمکتی ٹنڈ کی طرح روشن ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں سائنس دان البرٹ ای مانس (جو کہ خود بھی گنجے ہیں) کی جانب سے کی گئی ہے۔ مطالعے میں 59 افراد سے حاصل شدہ ڈیٹا مرتب کیا گیا، شرکاء کو مردوں کی متعدد تصاویر دکھائی گئیں۔

پہلی تصویر میں سر پر پورے بالوں والا آدمی دکھایا گیا تھا اور دوسری تصویر میں وہی آدمی دکھایا گیا تھا جس کے بال نہیں تھے۔

زیادہ تر شرکاء نے بتایا کہ انہوں نے گنجے مردوں کو مجموعی طور پر زیادہ پرکشش پایا۔

ٹیک انٹرپرینیور سیٹھ گوڈن (بذات خود گنجے) نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ نہ صرف مُنڈے ہوئے سر والے لوگ زیادہ کامیاب نظر آتے ہیں، بلکہ بظاہر وہ زیادہ ہوشیار بھی نظر آتے ہیں۔

یونیورسٹی آف سارلینڈ میں کی گئی ایک الگ تحقیق کے مطابق گنجے مرد عموماً بڑی عمر کے ہوتے ہیں، اور خواتین انہیں زیادہ ذہین اور سمجھدار سمجھتی ہیں۔

اگرچہ اس میں ایک کیچ ہے، یہ تمام خصوصیات “بالڈ اسپاٹ” یعنی جزوی گنجوں پر لاگو نہیں ہوتیں۔ مرد صرف اس صورت میں زیادہ پرکشش، ذہین اور کامیاب نظر آتے ہیں جب وہ مکمل طور پر بغیر بالوں کے ہوں، جبکہ بالڈ اسپاٹ یا جزوی گنج پن کا شکار مردوں کو کمزور اور کم پرکشش مانا جاتا ہے۔

Hairfall

Bald Men

Bald Spots

weird

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div