محبت میں ناکامی پر اداکارہ نے خود کشی کرلی
تامل فلم انڈسٹری کی بھارتی اداکارہ پاؤلین جیسیکا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
تامل فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ پاؤلین جیسیکا جو کہ دیپا کے نام سے جانی جاتی تھیں وہ کئی برسوں سے چنئی میں تنہا مقیم تھیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے دیپا کے رشتہ دار اسے مسلسل فون کر رہے تھے لیکن وہ جواب نہیں دے رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 29 سالہ اداکارہ کے دوست پربھارکر کی اطلاع پر جب پولیس جیسیکا کے فلیٹ پر پہنچی تو وہاں اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کی لاش کے ساتھ ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں انہوں نے موت کا ذمہ دار خود کو ہی قرار دیا ہے جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپا ایک شخص سے شدید محبت کرتی تھیں لیکن کچھ عرصے سے دونوں کے تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔ اسی پریشانی کی وجہ سے اس نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔