Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ایسا برائیڈل فوٹو شوٹ آپ نے پہلے نہ دیکھا ہوگا

دلہن کا منفرد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2022 09:38pm

بھارتی ریاست کرالہ میں کیا گیا ایک دلہن کا منفرد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

دنیا بھر میں لوگ اپنی شادی کو یاد گار بنانے کیلئے خوبصورت اور تاریخی جگہوں پر فوٹو شوٹ کرواتے ہیں لیکن بھارتی ریاست کرالہ سےتعلق رکھنے والی ایک دلہن کا فوٹو شوٹ بہت وائرل ہو رہا ہے کیونکہ دلہن گٹر کے پانی سے بھری گڑھوں والی سڑک پر چلتی نظر آرہی ہے۔

انسٹاگرام پر بھارتی دلہن کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن روایتی عروسی ساڑھی میں ملبوس ہے جب کہ ان کے عقب میں لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں لیکن دلہن سب سے بے نیاز اپنا فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں سرخ رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ایک دلہن کو ٹوٹی پھوٹی سڑک پر گندے پانی کے بیچ سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ انوکھی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div