Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

شہباز شریف کہتے پھرتے ہیں بھیک نہیں مانگ رہا، مجبور ہوں، عمران خان

طاقتور چور کو این آر او مل جائے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے
شائع 23 ستمبر 2022 03:42pm
ہر غریب ملک میں زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
ہر غریب ملک میں زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر غریب ملک میں زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، شہبازشریف کہتے پھرتے ہیں بھیک نہیں مانگ رہا، مجبور ہوں۔

خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن برائے خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رسول اللہﷺ کی سنت پرعمل کرکے مسلمان عظیم ہوگئے، نبی کریم ﷺ دنیا میں انقلاب لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں بہت کچھ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، رسول اللہ ﷺ نے انسانوں کو غلامی سے آزاد کیا، انہوں نے لوگوں کے ذہنوں کو آزاد کیا، اسلام نے خواتین کو برابر کےحقوق دیئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم معاشرے میں غلام بادشاہ بن گئے، انصاف لوگوں کو آزادی دیتا ہے، بدترین غلامی دیکھنی ہے تو اندرون سندھ چلے جائیں، سندھ میں وڈیرے انسانوں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں، سندھ میں عام لوگوں کو کوئی حقوق حاصل نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حقوق نہ ملیں تو پھر معاشرہ جانوروں کا ہوجاتا ہے، مغرب میں جانوروں پر ایسا ظلم نہیں ہوتا جو سندھ میں انسانوں سے ہوتا ہے، سندھ میں جانوروں سے زیادہ انسانوں پر ظلم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی وجہ سے مسلمانوں نے دنیا پر حکمرانی کی، چور اقتدار میں آجائیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں، انصاف کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی قومیں تباہ ہوئیں، طاقتور چور کو این آر او مل جائے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری ہے، لوگ اپنے حقوق کے لئے کھڑے نہ ہوں تو قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، انگریزی میں محاورہ ہے کہ پاگلوں نے پاگل خانے پر قبضہ کرلیا، یہ ایساہی ہے کہ چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہر غریب ملک میں زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، شہباز شریف کہتے پھرتے ہیں بھیک نہیں مانگ رہا، مجبورہوں، یہ لوگ خدمت کا وعدہ کرکے آتے ہیں اور پھرقوم کو لوٹتے ہیں، سارے غریب ملکوں کا یہی ایک مسئلہ ہے، ملک میں انصاف ہو تو پاکستان آزاد ہوجائے گا، بڑے چوروں کو آزادی تو پھرجیلوں کو کھول دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، اچھی قوم نہیں، ہماری آنکھوں کے سامنے مشرقی پاکستان علیحدہ ہوا، قوم آزادی کے لئے نہ کھڑی ہو تو غلامی مقدر ہے، ملکی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا، قوم بیدار ہوگئی، سب وعدہ کریں، لوگوں کو پارٹی کا پیغام پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مرد اور خواتین ظلم کے خلاف ہیں، ظلم برداشت کر رہے ہیں لیکن انہیں غلامی پسند نہیں، دنیا میں خوددار قوموں کی ہی عزت ہوتی ہے۔

pti

Nawaz Sharif

پاکستان

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div