Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارتی اداکارہ نے بیروزگاری سے تنگ آ کر کال سینٹر میں ملازمت شروع کردی

میں نے اپنی تعلیم کو اپنا ذریعہ آمدن بنا لیا ہے، اداکارہ
شائع 23 ستمبر 2022 10:23pm

بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ ایکتا شرما نے بیروزگاری سے تنگ آ کر کال سینٹر میں ملازمت کرلی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ایکتا شرما کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد سے بے روزگار ہیں۔

انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کی بہت کوششیں کی مگر کام نہ مل سکا، جس کے بعد انہوں نے ایک کال سینٹر میں ملازمت کرلی۔

ایکتا کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی بیٹی کی حوالگی کا مقدمہ لڑ رہی ہوں اور مجھے کسی معجزے کا انتظار تھا۔ مگر اتنے سال تک بیروزگار رہنے کے بعد میں نے اپنی قسمت اپنے ہاتھ میں لینے اور شوبز سے ہٹ کر ملازمت کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی تعلیم کو اپنا ذریعہ آمدن بنا لیا ہے اور اب کال سینٹر پر ملازمت کر رہی ہوں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div